ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ایبٹ آباد پہنچنے پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز، ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقاراور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ آئی جی پی نے پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقدہ تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایبٹ آباد اور ہریپور کے اضلاع کے پولیس افسروں اور جوانوں میں توصیفی اسناد تقسیم کیے۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے آئی جی پی کو ہزارہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے