لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اب تک کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے، منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے