راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون میں وسعت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر سے شہزادہ فلپ کی وفات پر تعزیت کی اور کہا کہ شہزادہ فلپ کی وفات سے دنیا ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئی۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وباء کے خلاف جنگ میں پاکستان سے برطانوی تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے