سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت عمر بن ریاض کے زیر نگرانی گندم خریداری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم امور پر غور اور جائزہ لیا۔ پروکیورمنٹ کمیٹی اور ریونیو سٹاف کو ضلعی انتظامیہ کی مدد اور تعاون سے ممکنہ کوششیں اور اقدامات اٹھانے اور گندم خریداری مکمل ہدف حاصل کرنے کیلئے احکامات اور ہدایات جاری کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اسحاق علی شاہ، امین اللہ، ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالقیوم، ڈی ایف سی آمان اور متعلقہ تحصیلداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اسسٹنت کمشنر لکی عمر بن ریاض خان نے کہا کہ متعلقہ محکمے گندم خریداری کی مطلوبہ ہدف پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخ کی  ادائیگی کو بھی بروقت اور آسان بنائیں تاکہ آنے والے سالوں میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اور حکومت کے وضع کردہ پالیسی کے مطابق استعمال میں بھی لایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے