نئی دہلی، لندن، وشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 30 ہزار 828 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 96 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 54 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں 58 لاکھ 170 افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 976 ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 629 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے