سکھر (مانند نیوز ڈیسک) سکھر میں روہڑی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ملتان سے کراچی جانیوالی مسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث سکھر میں روہڑی کے قریب کلر گوٹھ کے مقام پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے،حادثے کے فوری بعد روہڑی، پنو عاقل اور سکھر کے ہسپتالوں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کردیا گیا،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے