اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے تعلیم اور روزگار کے لئے بیرون ممالک جانے والوں کو ویکسی نیشن کے حوالے سے بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد کو ویکسینیشن کیلئے عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسینیشن کیلئے عمر کی رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سینٹرز سے ویکسی نیشن کرا سکیں گے، ویکسینیشن کیلئے ورک پرمٹ، اقامہ، سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کیلئے جانے والوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے رعایت 21 مئی سے دستیاب ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے