ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) وسطی کرم کے علاقہ مناتو زندگی کے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے صدہ سے مناتو تک روڈ انتہائی خستہ حال ہے جبکہ سکول اور بے ایچ یو میں عملہ انتہائی کم ہے ان خیالات کا اظہار قبائلی رہنماء اسلام کاکاجی نواب گل مولانا محمد دین قاری غنی الرحمن ملک قیمت خان و دیگر نے علاقہ مناتو میں گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ مناتو میں سکول اور بی ایچ یو تو ہے مگر اس میں سٹاف کی کمی ہے ان کو پورا کیا جائے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو قبال کاشت بنانے کیلئے آبنوشی اور پانی فراہمی کا بندوبست کیا جائے قبائلی عمائدین نے کہا کہ صدہ سے مناتو تک سڑک کی حالت انتہائی ابتر ہے ان کی تعمیر و مرمت کی جائے قبائلی عمائدین نے مناتو کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل کردہ پندرہ رکنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور فورسز کے اعلیٰ حکام علاقہ مناتو کا تفصیلی دورہ کریں اور یہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں نے ایم این اے ملک فخر زمان سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ زیمشت اور ملحقہ علاقہ علی شیر زئی کے سینکڑوں طلباء کیلئے کوئی سہولت نہیں ہے لہذا وہ ان طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے بنیادی ضروریات سکرین پروجیکٹر مہیا کرے تاکہ ان کو تعلیمی سفر میں آسانی ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے