تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی نعیمہ ناز سینئر وائس صدرہ ملاکنڈ ریجن نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطین بھائی بہنوں کے ساتھ ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کے کٹھن وقت میں ان کے ساتھ ہے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا دفاع درحقیقت پاکستان کا دفاع ہے۔اور یہ ہمارا دین اور مزہب کا تقاضہ ہے -جن کا مزید فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ہمارے لئے نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک آواز ہو جائے۔اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی مسلم اُمہ کے لئے ایک کھلی چیلنج ہے۔ امت مسلمہ کے تمام مسلمان متحد ہو کر فلسطین کے مسئلے پر ایک آواز ہو جائے۔ اور اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی، فلسطینیوں کے قتل عام اور وحشیانہ بمباری کی بھرپور مذمت کرتے ہے -تمام مقبوضہ علاقوں کو فوری طور پر حالی کردے،جنگ بندی کی جائے اور فلسطینیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے تخت بھائی میڈیا نیوز کے سینئر صحافی احمد زادہ مہمند سے بات چیت کرتے ہوئے کہا – کہ اسرائیلی بربریت پر ہمارا دل کی آنسورورہا ہے جو ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔کہ مسجد اقصیٰ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ دیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس ہے۔جس کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں – اسرائیل ناجائز، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ریاست ہے-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے