غزہ (مانند نیوز ڈیسک) مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے خوراک، ادویات اور ملبوسات سمیت دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا پر مشتمل 130 ٹرک غزہ کی پٹی کو روانہ کیے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی کے جنگ سے متاثرین کے لیے 130 ٹرکوں پر مشتمل 2500 ٹن سامان بھیجا گیا۔ سامان میں خوراک، ادویات، بچوں کے لیے دودھ، کپڑے بجلی کا سامان اور چٹائیاں شامل ہیں۔ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے امدادی سامان صدر جمہوریہ عبدالفتاح السیسی کے حکم پر بھیجا گیا۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے