سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) زرعی ریسرچ اینڈ اسٹیشن سرائے نورنگ میں تیل دار اجناس کے عنوان کے حوالے سے سیمینار زیر صدارت زمینداران لکی مروت کے ضلعی صدر حنیف خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جس میں ڈائریکٹر زراعت بنوں مختیارالرحمن یوسفزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بنوں صائمہ غزل اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بنوں رؤف خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جب کہ اس موقع پر کثیر تعداد میں زمینداران نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت زراعت پر خصوصی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور مقامی زمینداروں کو سرکاری سطح پر تخم کے ساتھ ساتھ زراعت کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہے تاکہ مقامی زمیندار سرکاری وسائل سے مالامال ہوں اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ مقامی زمیندار کم اراضی سے زیادہ آمدن حاصل کرسکے جس سے نہ صرف زمیندار کو مالی فائد ہ حاصل ہوگابلکہ یہی اجناس ملک کے دیگر حصوں کو بھی منتقل کرسکتے ہیں جس سے قومی معیشت ترقی کی راہ گامزن ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے