تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) کل سے ضلع مالاکنڈ  میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے اور معمول کے مطابق طلباء و طالبات حصول تعلیم کے لئے تعلیمی اداروں کا رخ کرنے لگے تاہم حاضری پچاس فیصد سے بھی کم رہی۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق طویل وقفے کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق کل بمورخہ 24 مئی کو ضلع مالاکنڈ میں تمام نجی اور سرکاری  تعلیمی ادارے کھل گئے  اور کورونا تعطیلات کے پہلے کی طرح  شفٹ سسٹم میں انتہائی حفاظتی اقدامات کے تحت درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حکومت کے اس فیصلے کو عوامی سطح پر سراہا گیا  کیونکہ پہلے بھی طلبا ء کا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے