ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سکول وین کو حادثہ، گاڑی الٹنے سے 6 طلباء زخمی ہو گئے، ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ریسکیو زرائع نے بتایا علاقہ سیروزئی میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ سروزئی میں سکول کے بچوں کو سکول سے گھر لے جانے والی پک اپ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پک اپ کے الٹنے سے 6 طالب علم زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم ابراہیم خان بنگش، پرائیویٹ سکول  ایسوسی ایشن  ضلعی نائب صدر صاحب گل اورکزئی اور پیراڈائز سکول سیروزئی کے پرنسپل ظہیر الدین نے ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے