نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3487000ہوگئیں،کیسز16کروڑ79لاکھ85ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ مہلک وبا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر جہاں ہلاکتیں 604416ہو گئیں،کیسز3کروڑ39لاکھ22ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 307249ہو گئیں،کیسز2کروڑ69لاکھ47ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 450000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ61لاکھ21ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 108658افراد جان کی بازی ہارچکے جبکہ کیسز 56لاکھ5ہزار 895ہو گئے۔ ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد46446ہو گئی اور کیسز51لاکھ94ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں ہلاکتیں 118801ہو گئیں،کیسز50لاکھ9ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں اموات127724ہو گئیں،کیسز44لاکھ64ہزار سے زائد ہو گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 93 لاکھ1 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے