اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوگئی، فیصلہ سازوں اورطاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم کرنے سے شعبہ توانائی کی کارکردگی میں بہتری آئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا جو گذشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 449 ارب تھا، گردشی قرضے میں 189 ارب کی کمی ہوئی۔اسدعمر نے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 100 ارب روپے تک گردشی قرضہ بننے کی توقع ہے جو(ن) لیگ کی حکومت کے آخری سال سے کم ہے، (ن) لیگی حکومت کے فیصلوں کے باعث بڑے کیپسٹی چارجز ہیں، اس کے باوجود گردشی قرضے میں اتنی بہتری آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سازوں اورطاقتور اشرافیہ میں گٹھ جوڑ ختم کرنے سے شعبہ توانائی کی کارکردگی میں یہ بہتری اور گردشی قرضوں میں کمی  آئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے