اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کیے جانے پر مشاورت ہوئی۔کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 100ارب روپے کی رقم رواں سال مائیکرو بزنس کیلئے تقسیم کی جائیگی۔دونوں کے درمیان 2023تک کے اہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر لی گئیں،حکومت ایک لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کرے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور مائیکرو بزنس کیلئے رقم کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا پہلا ہدف حاصل کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے