کراچی (مانند نیوز ڈیسک) جاپانی بحریہ کے جہاز ”یوگیری“نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور جاپانی دفاعی اتاشی نے جہاز کا استقبال کیا، میری ٹائم سکیورٹی کیلئے مشترکہ مشق بھی کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد بھی کیا، دوطرفہ مشق میں کثیرالجہتی بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور انڈین اوشن ریجن میں میری ٹائم سکیورٹی کا فروغ تھا۔دوطرفہ مشق خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی آئینہ دار ہے، پاک بحریہ اور جاپانی نیوی خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں، جاپانی بحریہ کا  ”یوگیری“جہاز کثیرالقومی بحری مشق امن 21 میں بھی شریک تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے