پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے 03 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی ہدایات پر نوشہرہ میں جرائم افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں نے نفری کے ہمراہ خویشگی،کاکا صاحب اور معراجی میں سماج دْشمن عناصر کے ٹھکانوں پر کامیاب چھاپے لگائے۔چھاپوں کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گل نواب ولد مناف ساکن کاکا صاحب،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اختیار گل ولد مختیار گل ساکن معراجی پایان اور منشات فروشی کے مقدمات میں مطلوب عدنان ولد جعفر ساکن خویشگی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم عدنان سے موقع پر 135 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیلئے نوشہرہ پولیس کی کاروائیاں جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے