اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ کشمیر کی آزادی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد بھی پاکستان کے عوام، صدر، وزیر خارجہ اور کابینہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پوری کابینہ ریلی میں شریک ہوئی، ہم نے کشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں، مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں، ہم نے کشمیر کی آزادی کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے کشمیر کے مسئلے کو نئی جلا ملی، وزیرِ اعظم پاکستان نے بطور سفیر کشمیر اقدامات کئے ہیں۔برطانیہ کے پارلیمان، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر میں دوبارہ سے بحث ہوئی، مسئلہ کشمیر ہمارے لئے علاقے اور زمین کا نہیں بلکہ لہو اور جسم کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیریوں سے رشتے ناطے ہیں، کشمیری ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔