اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین،معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم عمران خان سے وزیرخرانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے، مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے