پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ پی ایچ اے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب دس کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے پی ایچ اے کے لینڈ کلکٹر حامد گگیانی کے ہمراہ سپیر ئیر سائنس کالج کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران31  کنال اراضی پر قائم تجاوزات کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ اے کے حوالے کر دیا گیا۔ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 31 کنال اراضی کی مالیت ایک ارب دس کروڑ سے زائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے