جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ غنڈی چھوٹا نہر قبیلہ ابدال خیل سے تعلق رکھنے والے جان احمد زمین گل بختور جان  و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ذاتی زمین جو چھوٹا نہر کے دوسری طرف واقع ہیں کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اس دوران جمرود پولیس اہلکار خالد بغیر وردی کے ہمارے مخالف فریق کے ساتھ آکر ہم پر تشدد کیا اور تعمیراتی کام زبردستی بند کروا دیا اور ساتھ ہمیں  دھمکیاں بھی دی کہ اگر دوبارہ کام شروع کیا تو ایسے ایف آئی آر میں پھنسا دینگے جو آئندہ تین سالوں تک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا انھوں نے کہا کہ مخالف فریق مرحوم سفیر خاندان اور قلات خان خاندان کیساتھ ایڈیشنل ایس ایچ او مجید ملے ہوئے ہیں اور اسی کی مدد سے اسکے ساتھ پولیس اہلکار خالد ساتھیوں سمیت آکر ہم پر تشدد کیا اور ہمارے عزت نفس مجروح کی انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ مخالف فریق ایڈیشنل ایس ایچ او مجید و پولیس اہلکاروں  خالد کو پیسے دئے ہیں اسلئے وہ ہمارے مخالفین کا ساتھ دے رہے ہیں وہ آئی جی پولیس، ڈی پی او خیبر سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے