نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس کی 13 سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی 05 ملزمان گرفتار۔گزشتہ روز (ع)ساکن کچہ گڑھی پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ ابراہیم مسجد کیساتھ کھڑا تھا کہ احمد اور اسکے ساتھی آئے اور مجھے بلیک میل کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔احمد کے گھر کے قریب کھیتوں میں میرے ساتھ احمد اور اسکے چار ساتھیوں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کی۔پولیس نے فوری طور پر 05 ملزمان کیخلاف FIR درج کر دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے اس افسوس ناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی روشن زیب خان کی سربراہی میں شاد علی خان SHO پبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔شاد علی خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔ملزمان کے قریبی ساتھیوں سے ملزمان کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی۔اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو منواتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے قلیل وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان ساوید اللہ ولد مطیع اللہ،احمد ولد نیک محمد،جلال ولد فلک نیاز،اسحاق عرف بابو ولد لیاقت اور حبیب ولد عزیز رحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے