سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل ہوگئی، مقتولہ مینگورہ پولیس سٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔پولیس حکام نے کہا کہ مقتولہ خاتون اہلکار کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا، اور اسے اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔