انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترکی میں سیلاب نے تباہی مچادی،متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، لوگ  گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں شدید بارشوں کے بعد آنیو الے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، کئی افراد سیلابی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔ترکی کے شمالی شہروں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، شہروں کی گلیاں تباہ شدہ سامان سے بھر گئیں۔ لوگ سیلابی پانی کے سبب گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، بجلی کا ایک پلانٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گیا۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری   اور سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو اہلکار کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے