لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، پنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنا رہی ہے۔ قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے، نئی نسل کو معاشی طور پر با اختیار بنا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے فراہم کر کے معاشی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے، ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے اولمپکس میں سرتوڑ جدوجہد کر کے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی، نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے وسائل اور مواقع فراہم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے