تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کے دوسرے علاقوں کی طرح تحصیل تخت بھائی میں بھی جشن آزادی 14 اگست شاندار طریقے سے منایا گیا،  تخت بھائی: ٹی ایم اے تخت بھائی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی ہوئی، بعد میں قومی ترانہ پیش کیا، اس موقع پر ٹی ایم او ذیشان جیلانی، انفورسمنٹ آفیسر عثمان علی ناشاد، وزیر زادہ امجد، فاروق خان اور دیگر ٹی ایم اے اہلکار بھی موجود تھے۔   لوگوں نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہر جگہ دکانوں، مارکیٹوں، سرکاری دفاتر اور گھروں پر قومی پرچم  لگائیں ہیں، 14 اگست اس محبت بھرے اظہار کا دن ہے، ہمیں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے متحد ہونا چاہیے، جگہ جگہ پر بچوں، نوجوان نے پاکستانی پرچم کے بنے شرٹس پہنے تھے، جو اس دن کے اہمیت کو اجاگر کر رہے تھے،   سکولوں اور مختلف جگہوں میں بچوں اور بڑوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کئے، جن میں تقاریر اور ملی نغموں کا مقابلہ ہوا، جشن آزادی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، طلباء وطالبات نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کئی اشیاء پر پاکستان کے جھنڈے کے تصاویر بنائے تھے، یہ دن بڑی خوشی کا دن ہے اس دن کو ہمارا پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، مختلف تقریبات میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، بارڈرز اور مختلف مہمات میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے،تخت بھائی: تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں جشن آزادی کے حوالے سے سٹال لگائے گئے تھے، جس میں بچوں کے جشن آزادی کے کپڑے، بیجز، پرچم اور ٹوپیاں رکھی گئی تھی، لوگوں کے خرید وفروخت میں وطن کا جذبہ شامل تھا، اس وقت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے باوجود پاکستانی قوم نے جشن آزادی عزت و احترام جوش اور ولولے کیساتھ منائی۔مختلف لمحہ فکر کے سیاسی و سماجی تنظیموں کے نوجوانوں نے جشن آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل ریلیاں نکالی، تحصیل بھر کے کئی سکولوں جن میں الصفا اسلامک سکول تخت بھائی بھی شامل ہیں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے