ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) محرام الحرام کے موقع پرہنگو میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ہنگو کی داخلی وخارجی راستوں پر خاردار تار لگاکر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔اور سخت چکینگ کی جا رہی ہے۔ پہاڑون کی چوٹیوں اور اونچے مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے مسلح دستے تعینات کیے گئے ہیں پورے بازار کے دوکانوں کو سنیپ چیکنگ کے بعد سیل کیا گیا ہے۔لوڈسپیکر کے ذریے سے اعلانات کرکر بازار کو تین بجے کے بعد بند کیا گیا ہے۔شہر میں تمام موبائل سروس یوم عاشورہ کی شام تک بند کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے مسلح دستے شہر میں مسلسل گشت کررہے ہیں۔ جبکہ کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس عاطف مشتاق،ونگ کمانڈر کرنل اسامہ اور ڈی پی او اکرام اللہ خا ن نے شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔یوم عاشورہ کے جلوسوں کی ٖفضائی نگرانی کی جائے گی۔ڈی سی آفس میں کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں سے سی سی ٹی و ی کیمروں کے ذریعے سے علاقے کی نگرانی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اور ڈی پی اواکرا م ا للہ خان بھاری نفری کے ھمراہ علاقے میں گشت کررہے اور علاقہ مشران سے رابطے میں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے