پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محرم الحرام کے دوران خیبر پختونخوا کے کسی بھی شہر میں مکمل موبائل سروس بند نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محرم کے دوران صرف مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند کی جائے گی۔موبائل سروس صرف نویں اور دسویں محرم کو جلوس کے راستوں اور قریبی علاقوں میں بند کی جائے گی۔پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ،کوہاٹ اور ڈی آئی خان سمیت 14 شہروں میں جزوی طور پرموبائل سروس کو بند کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موبائل سروس پشاور کے 13، مردان کے ایک، ایبٹ آباد کے چار، مانسہرہ کے چار،کوہاٹ کے پانچ اور ڈی آئی خان کے دوعلاقوں میں بند کی جائے گی۔ایسے ہی ہری پورکے پانچ، ہنگو کے دو،نوشہرہ کے دو اور ٹانک کے پانچ علاقوں میں موبائل سروس بند ہو گی۔ اپر اور لوئر کرم، اورکزئی اپر لوئر، بنوں شہر اور لکی مروت شہر میں بھی سروس معطل رہے گی۔