پبی (مانند نیوز ڈیسک) یوم عاشور پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔08 اشتہاری اور62 مشتبیہ گرفتار۔05 پستول برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر یوم عاشور کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔آپریشنز SDPOsاور SHOs کی سربراہی میں کئے گئے۔لیڈیز پولیس کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں اور مشتبیہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔دوران آپریشنز 05 اشتہاریوں اور 62 مشتبیہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔10 غیر رجسٹر رہائش پذیر کرایہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔اشتہاریوں اور مشتبیہ افراد کے قبضے سے 05 پستول برآمد کر لئے گئے۔یوم عاشور امن و امان کی ماحول میں پورے عقیدت و احترام کیساتھ منانے کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے