الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ترقیاتی منصوبوں میں خردبرد پر تین ملزمان گرفتار جبکہ دو کی تلاش جاری،سابق ویلج ناظم اور ویلج سیکرٹری کے وارے نہارے بے نقاب ملوث ملزمان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کے بعد بڑی کاروائی۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم امجداقبال اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین۔ شانگلہ اے ڈی پی 2016/17ویلج کونسل سیرئی کانا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے گلی پختگی،چیلئی تا باپ لنک روڈ،پیدل راستہ اور باونڈری وال قبرستان وغیرہ کی مد میں پندرہ لاکھ منظور ہوئے تھے متعلقہ ٹھیکیدار فرہاد علی اور محبوب علی نے بہ ایماد ویلج کونسل ناظم سیرئی کانا اور سیکرٹری کی ملی بگت سے منظورشدہ فنڈ میں سے تیرہ لاکھ سے نکالے۔موقع پر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بلدیات و دیہی ترقی اور متعلقہ انجینئر نے اینٹی کرپشن کو وضاحت کی کہ موقع پر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تین گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جن میں ویلج سیکرٹری عطاء اللہ،سابق ناظم سیرئی کانا عبدالزمان اور لیاقت علی سکنہ رانیال پیٹی ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہیں جبکہ ٹھیکیدارمحمد فرہادسکنہ کروڑہ اور محبوب علی سکنہ شنگ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی کاروایاں جاری ہیں۔اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے حکومتی خزانے کو تیرہ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہیں جسکے خلاف قانونی کاروائی جاری ہیں۔محکمہ ایٹی کرپشن کے مطابق میں ایسے کیسز کو منطقی انجام تک پہچایا جائے گا۔