لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے کہ طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے تاہم افغانستان کی سرزمین مغرب پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ڈومینک راب نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے