نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں بھارتی سفیر اور عملہ دارالحکومت کابل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بھارت نے افغان دارالحکومت کابل سے اپنے سفیر اور  سفارتی عملے کو نکال لیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ کابل میں موجود بھارتی سفارت کار اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلایا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں کابل سے بھارتی سفیر اور عملے کو فوری بھارت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا طیارہ 120 رکنی بھارتی سفارتی عملے کو لے کر کابل سے روانہ ہوا۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی عملے کو گزشتہ شام محفوظ طریقے سے کابل ایئر پورٹ لایا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے