اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی جانب سے 28 ماہ بعد ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو اسائنمنٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو بڑی تعداد میں اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں، دونوں ملکوں نے رواں برس 15 مارچ تک جمع کروائی گئی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کیے ہیں -پاکستان نے بھارت کے 33 اہلکاروں کے لیے ویزے جاری کئے جب کہ پاکستان کے 7 سفارتی اہلکاروں کو بھارت کی جانب سے اسائنمنٹ ویزا ملے۔ دونوں جانب سے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا 28 ماہ بعد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اسائنمنٹ ویزوں کے لیے 15 جون تک آنے والی درخواستوں پر ویزے جاری کیے جانے پر اتفاق کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو مزید ویزے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں، سفارتی اہلکاروں اور سفارت خانے کے عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزا جاری کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے