ڈھاکہ (مانند نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں کشتی کارگوجہاز سے ٹکرا گئی  جس کے نتیجے میں 21 مسافر جاں بحق  جبکہ متعدد لاپتہ  ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق بنگلہ دیش میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔کشتی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا تاہم 21 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 9 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔سرکاری حکام نے کہا  کہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔گذشتہ سال جون میں ڈھاکہ میں ایک کشتی پیچھے سے آنے والے کشتی سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں 32 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے