سوات (مانند نیوز ڈیسک) لنڈاکی پو لیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں چرس برامد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج، پو لیس نے مزید تفتیش کا دائر ہ وسع کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج عبدالغفور افریدی ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز خان کے نگرانی میں لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ائس ائی بخت رحمن خان نے منشیات کے خلاف مہم مزید سخت کرتے ہو ئے لنڈاکی چیک پوسٹ پر بھاری نفری کی ہمرا ناکہ بندی کے دوران ایک بکسہ نمبر LES1077 لنڈاکی چیک پوسٹ روک کر بکسہ میں سوار گلی جان ولد حبیب خان ساکن اورکزئی کے جامہ تلاشی تلاشی کے دوران انکے قبضے سے تین ہزار 45 گرام چر س برامد ہو ئی پو لیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ در کر لیا۔ او ر مزید تفیش شروع کردی۔اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل ساجد ممتاز خان اور لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سوات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی ہے اور منشیات کے خلاف ایک اہم مہم کا اغاز کردیا ہے، ان انشااللہ علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لیں گے ۔