بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مٹکنی میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، بٹ خیلہ میں کم سن لڑکے کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے ملاکنڈ لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع، لیوی پوسٹ قلنگی کی رپورٹ کے مطابق مٹکنی ملاکنڈ میں جائیداد کی تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے فریق اول سے نور رحمان، امجد اور جاوید پسران نور رحمان جبکہ دوسرے فریق سے مقیم، جمال اورمسماۃ (خ) زخمی ہوکر ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچائے گئے جہاں پر ایک زخمی جاوید ولد نور رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، دوسرے واقعہ بٹ خیلہ محلہ نوبہار میں پیش آیا جہاں پر گھر کے کمرے سے ایک کم سن نوجوان کی نعش ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچائی گئی، لیویز پوسٹ بٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق مسماۃ الف زوجہ طاہر جان نے پولیس کو بیان دیا ہے ان کا بیٹا ہلال عمر 15/16 سال اکیلا کمرے میں موجود تھا کہ اچانک کمرے سے فائرنگ کی آواز آئی جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو ان کا بیٹا خون میں لت پت پڑا تھا، ملاکنڈ لیویز نے دونوں واقعات کی الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی۔