واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ طالبان نے انہیں اور برطانیہ سمیت100سے زائد ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ غیر ملکی اور افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلاء کی اجازت دی جائے گی۔امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوون کاکہنا ہے کہ طالبان نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ دستاویز رکھنے والوں کے انخلا میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔جیک سلوون کا کہنا ہے کہ مخصوص افغان باشندوں کی دستاویز کی تیاری کا عمل جاری رہے گا،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معاہدہ منگل کے دن کے بعد بھی قائم رہے گا جب امریکہ اپنے آخری فوجیوں کو بھی افغانستان سے نکال لے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تقریباً 300 امریکی شہری اب بھی افغانستان میں موجود ہیں جنھیں وطن واپسی کا انتظار ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم اب 300 یا اس سے کم امریکیوں پر پہنچ گئے ہیں جو گراؤنڈ پر ہیں اور اس وقت میں بھی کام کر رہے ہیں تاکہ باقیوں کی واپسی ممکن ہوسکے۔ بلنکن کا کہنا ہے کہ کچھ امریکیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان کی 31 اگست کی ڈیڈلائن کے بعد بھی وہ وہاں موجود رہیں گے لیکن وہ افغانستان میں پھنسنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس ان کی واپسی کا بھی راستہ موجود ہے۔  یاد رہے کہ31 اگست کو افغانستان سے امریکی  اور اتحادیوں کی فوج سمیت غیر ملکی شہریوں کے انخلاکی ڈیڈ لائن ختم ہو جائیگی۔ اسے سے پہلے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے