پشاور (مانند نیوز) محکمہ مال کے افسران اور اہلکار اپنے آپ کو عوام کے خادم سمجھ کر عوام کی خدمت کریں اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہ دے تمام ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر کی جائے گی سفارش کرنے والے تحصیلداروں نائب تحصیلداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور ڈویژن کے تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی۔صدارت کرتے ہوئے کہی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،مہمند اور ضلع خیبر کے تمام تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی کارکردگی سے کمشنر پشاور ڈویژن کو آگاہ کیا کمشنر پشاور ڈویژن نے تمام تحصیلداروں کو تنبیہ کی پٹواری اور گرداور کے خلاف شکایت کی صورت میں متعلقہ نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی تاہم غلط شکایت کی صورت میں درخواست دہندہ کے خلاف بھی کاروائی کی یقین دہانی کراہء کمشنر پشاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ محکمہ مال انتہائی حساس محکمہ ہے اور ان کا براہ راست عوام سے تعلق ہوتا ہے اس لئے آپ کا فرض بنتا ہے کہ پوری دلجوئی کیساتھ عوام کی خدمت کریں بدعنوانی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے پشاور ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں اور سلسلے میں وہ خود پٹوار خانوں کا دورہ کرینگے پرائیویٹ افراد کی موجودگی یا عوام کی جانب سے مصدقہ شکایت کی صورت میں RSO کے تحت کاروائی کی جائے گی انہوں نے تمام تحصیلداروں اور گرداورں کو محاصل پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی ۔