سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)  ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ک اضلعی سیکرٹریٹ پراچھانک چھاپہ نوے فیصدملازمین غیرحاضرڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ملازمین اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے ڈپٹی کمشنر کامیڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرمحمدالطاف شیخ نے مالاکنڈقومی محاذ کے صدرگل زمین خان اورمالاکنڈکے سابق ناظم پیرعظمت شاہ کے شکایت پرگزشتہ روز صبح نو بجے ضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ پراچھانک چھاپہ مارکرنوے فیصدملازمین غیرحاضررہے ڈپٹی کمشنر محمدالطاف شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے صبح نوبجے سے لیکرشام پانچ بجے تک ٹائم مقررکیاہے تاکہ عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل ہوسکے مگربدقسمتی کی وجہ سے سرکاری ملازمین ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام نہیں دیتے جویہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے