جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے سلیمان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے علاقہ غنڈی میں الحاج شاہ جی گل مدرسہ کو جانے والی سرکاری روڈ کو میرے مخالفین نے توڑا اور راستہ بند کردیا ہے حالانکہ یہ روڈ ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو جاتی ہے یہ روڈ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ضلع خیبرنے 9.62ملین لاگت سے بنایا تھا تاہم گزشتہ روز مقامی عدالت نے روڈپر آمدورفت کی اجازت بھی دی تھی۔جب میں نے اس پر چال چلن شروع کیا تو میرے مخالفین نے سرکاری روڈ کو دوبارہ صرف بند نہیں بلکہ  روڈ کو توڑا اوراس میں جگہ جگہ پر کھڈے بنائے جس سے ہر طرف سے ہزاروں افرادکو شدید تکالیف کا سامنا ہیں۔مگر مقامی انتظامیہ اور پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی اور مسئلہ تاحال اٹکا ہوا ہے انہوں نے کہا ہمارے علاقے کے منتخب نمائندے ایم این اے اورایم پی اے بھی ہمارے مسائل حل کرنے سے گریزاں ہیں اور ہمارے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کی خاطر اپنے حمایت یافتہ بااثرافراد کی سرپرستی کررہے ہیں اور مسائل کو مزیداُلجھا رہے ہیں جس سے علاقے کے عوام ان کے غلط رویوں سے مزید متنفرہوا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے ہمارا فیصلہ عدالت میں ہوگا لیکن حکومتی اداروں کی بے حسی پر افسوس ہے کہ وہ اپنے سرکاری اثاثوں کی حفاظت کی بجائے خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں انہوں نے گورنر،وزیراعلی خیبرپختونخواہ  ہائی کورٹ اور  ڈپی او خیبر مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری اثاثہ جات کی حفاظت کرکے اہلیان علاقہ پر رحم کریں۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے