ہنگو (فرمان اللہ سے ) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم   کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو قاضی فداء الرحمان کے زیر نگرانی فوڈ انسپکٹر روح الامین خان عملہ کے ہمراہ   آشیا ء خوردونوش کے ہول سیل اور پرچون ریٹس میں فرق کم کرنے  اور نرخنامے  کی  نمائش کے سلسلے میں ہنگو مین بازار میں مختلف اشیاء خوردنوش کے دوکانوں کا معائنہ کیا۔متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر  بعض  کو قانون کے تحت  کاروائی عمل میں لائی گئیں۔فوڈ انسپکٹر روح الامین خان نے دوران معائنہ  ہول سیل اور پرچون  ریٹس میں   کم از کم منافع کمانے کے حوالے سے کریانہ سٹور ز کو سختی سے متنبہ کیا گیا جبکہ تمام سبزی فروٹس فروشوں کو نرخنامہ آویز ں رکھنے کی ہدایات بھی جاری  کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے