اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ہفتہ کوخصوصی طیارے کے ذریعے ڈھا کہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیا۔طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورٹس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے