جمرود ( مانند نیوز ڈیسک )پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی گل جان قمبر خیل نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میں نے معدنیات کا لیز حاصل کیا تھا جس کے لئے سہیل نامی شخص نے مفت اپنی کمپنی کے نام پر لیز لینے کی پیشکش کی تھی جس کے سارے تحریری ثبوت اور جرگوں کے فیصلے میرے ساتھ موجود ہیں لیکن اب مذکورہ شخص لیز کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے مجھے دھمکاتا ہے اور اپنے آپ کو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے باڑہ پولیس کے ذریعے مجھے قتل اور اغوا کرانے کی دھمکیا ں دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز کچھ عناصر جو اپنے آ پ کو کرنل اور دوسرے خفیہ اداروں کے اہلکار ظاہر کرکے مجھے فون پر دھمکیاں دیتے ہیں اور مجھے لیز سے دست بردار ہونے کو کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیز کے معاملے میں نقصان میں نے خود برداشت کیا اور سہیل نے لیز کو میرا ذاتی معاملہ تسلیم کرتے ہوئے اس نقصان کو پورا کرنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لیز صرف مقامی لوگ ہی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دوسری جانب سہیل جو صوابی کا رہائشی ہے لیز پر اپنی دعویداری کررہا ہے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے مجھے مختلف طریقوں سے اس لیز سے دور رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں میرے اور سہیل کے معاملات جرگوں اور عدالتوں نے نمٹا ئے ہیں جس کے تحریری ثبوت بھی میرے پاس موجود ہیں۔انہوں نے ڈی پی او خیبر، سیکٹر کمانڈر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، وزیر اعظم پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔