بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین ملاکنڈ نے16ستمبرسے ضلع بھرکے نجی سکولزکھولنے جبکہ تعلیمی اداروں کی ممکنہ مذید بندش کو مسترد اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ضلع ملاکنڈ کے پرائیویٹ سکولوں کی نمائندہ تنظیم پین کی ضلعی اور دونوں تحصیلوں بٹ خیلہ ودرگئی کی کابینہ کا مشترکہ اجلاس امجد علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں دیگر عہدیداروں محمد زمان فاروق شاہ ثنا ء اللہ علی محمد تاج خان اور جواد حسین وغیرہ نے شر کت کی اجلاس کے بعد امجد علی شاہ نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کہ کورونا سے سخت متاثرہ آٹھ اضلاع میں ملاکنڈ شامل ہونے کی وجہ سے نجی سکولز حکومتی فیصلے کے مطابق بند ہیں اور 16ستمبر سے کھل رہے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ یہاں پر تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی جارہی ہے جوکہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ بازار ومارکیٹیں ہفتے میں صرف دو دبند ہو تی ہیں جبکہ ٹریفک چل رہی ہے ہیں دوسری جانب سکولز کھلے رکھنے کیلئے والدین کا ہم پر سخت دباؤ ہے انھوں نے کہا کہ ٹیچنگ سٹاف کی سوفیصد ویکسینشن ہو چکی ہے اور سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی بھی پابندی کی جارہی ہے اسلئے طلبا ء با ہر کی نسبت سکولوں میں زیادہ محفو ظ ہیں تعلیمی اداروں کو مذید بند نہیں کر نا چا ہئے انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ میں 16ستمبر سے سکولز ہر قیمت پر کھلے رہیں گے اور کسی قسم کی گرفتاری جرمانے یا سکولوں کو سیل کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ اس سے ہماری نئی نسل کا مستقبل وابستہ ہے۔