کرک (مانند نیوز ڈیسک) خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کرک سٹی کے نو تعینات دبنگ ایس ایچ او قسمت خان نے ایک خفیہ اطلاع پر اہم کاروائی کرتے ہوئے تھانہ خرم پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ہمراز اللہ ولد لعل فراز سکنہ بہادر خیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او قسمت خان نے اپنے ایک پیغام میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کرک کے حدود کو جرائم سے پاک کرکے قانون شکن عناصر کو قانون کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دونگا اور جرائم پیشہ عناصر کو جرائم سے توبہ کرنے پر مجبور کر دونگا۔ کسی بھی مجرم یا منشیات فروش کو کرک کے حدود میں رہنے کی اجازت نہیں ہے یا جرائم پیشہ خود بخود قانون کے سامنے سرنڈر کرلیں نہیں تو ان کیخلاف قانون کے مطابق پوری قوت اور طاقت سے ایکشن لیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے