نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) لائن نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں  بہترین ڈیوٹی انجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے  سادہ پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ارشد احمد DSP اکوڑہ سمیت دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر  نے بہترین ڈیوٹی انجام دینے اور شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے پر افسران اور اہلکاروں میں توصیفی اسناد تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ پولیس افیسر کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ عوام کی مدد کو ترجیح دیں آپ افسران اور جوانوں کے خدمت کے جذبے نے یہ سچ کر دکھایا ہے جس پر افسران اور اہلکاروں کو داد دیتا ہوں۔پولیس فورس میں سزا وجزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا جس سے قابل اور محنتی افسران کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے