واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے کہصدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔۔سینیٹر کرس وین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ا فغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان صورتحال کے تناظر میں صدر بائیڈن پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے، امریکی وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور بائیڈن انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کی ہے، صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب حکام سے مکمل رابطہ ہے، عالمی برادری کو طالبان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افغانستان سے جانا چاہتے ہیں طالبان انہیں محفوظ راستہ فراہم کریں، طالبان افغان حکومت میں ہر مکتبہ فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں،طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین آئندہ دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں ٹریڈ زون کے لیے سینیٹ میں بل پر کام کر رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے