کراچی (مانند نیوز ڈیسک) گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے شہرقائد کے لوگوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ 44 بسوں کا قافلہ 18ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔ذرایع کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لیے 44بسوں کا قافلہ 18ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا، یہ گرین لائن بس سروس کی پہلی کھیپ ہوگی جو چین سے شہرقائد پہنچے گی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مختص ہیں۔گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعوی کیا تھا۔ گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے