ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس الطاف احمد شیخ نے جمعرات کے روز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ملاکنڈ اور دیگر متعلقہ ذمہ دار افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ملاکنڈ کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ جاری انسداد پولیو کے 5 روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع ملاکنڈ کو پولیو فری ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑئینگے۔انھوں نے پولیو ٹیموں کے سیکورٹی سے متعلقہ صوبیدار میجر کو بھی ضروری ہدایات جاری کی۔